• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

پنجاب: 24 گھنٹے میں 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

شائع December 23, 2023
— فائل فوٹو:  شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری صحت علی جان خان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 15ہزار 139 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں گزشتہ روز 8 نئے مریض سامنے آئے، جبکہ ملتان، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں ایک، ایک نیا ڈینگی مریض رپورٹ ہوا۔

سیکریٹری صحت نے بتایا کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا، اسی طرح گوجرانوالہ میں بھی کسی نئے مریض میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

علی جان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 19 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار مچھروں کی ایک قسم Aedes کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس کو منتقل کردیتا ہے۔

مگر یہ بیماری ایک سے دوسرے فرد میں براہ راست نہیں پھیلتی لیکن اب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی کا سبب بننے والے مچھر وائرس کو پھیلانے کے لیے طاقتور بن چکے ہیں۔

ڈینگی کے زیادہ تر کیسز ایشیائی اور افریقی ممالک میں رپورٹ ہوتے ہیں اور پاکستان کا شمار بھی اس سے متاثر ہونے والے جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

اس وقت ڈینگی کے علاج کے لیے کوئی خصوصی گولی، کیپسول، سیرپ یا ویکسین دستیاب نہیں ہے، البتہ ڈاکٹرز مختلف ادویات سے اس کا علاج کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024