• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

خدیجہ شاہ کی منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

شائع December 30, 2023
جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا—فائل فوٹو: فیس بک
جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا—فائل فوٹو: فیس بک

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور مشہور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ انکوائری کے خلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکمنامے کے مطابق ایف آئی اے سمیت دیگر نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا، کیس کی کاپی درخواستگزار کو فراہم کردی گئی ہے۔

حکمنامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی مہلت طلب کی، عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے 18 دسمبر کو اپنے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری قانون کے منافی شروع کی ہے، فیشن ڈیزائنر نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ایک سرکاری ذرائع نے ڈان اخبار کو بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی شکایت موصول ہونے پر ان کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے بینک سے ان کے اکاؤنٹس اور بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں ان ٹرانزیکشنز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024