• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am

لاہور میں این اے-130 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، یاسمین راشد کے مسترد

شائع December 30, 2023
قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف— فائل فوٹو: اے ایف پی
قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف— فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔130 سے مسلم لیگ(ن) قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اسی حلقے سے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

این اے-130 سے نواز شریف کےکاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

دوسری جانب این اے۔130 سے تحریک انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے بھی کاغذات نامزدگی لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی-172 سے مسترد کر دیے گئے۔

ادھر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی۔147 سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔125 سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

دوسری جانب این اے 125سے چوہدری عبد الغفور سمیت 23امیدواروں کی نامزدگیاں منظور ہوئیں لیکن جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے امیدوار جمیل اصغر بھٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024