• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

پنجاب کے متعدد اضلاع لاہور ہائیکورٹ کے قریبی بینچوں سے منسلک

شائع January 3, 2024
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں سہولت کے لیے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبے کے متعدد اضلاع کو قریبی عدالتی بینچوں کے ساتھ منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھکر کو ملتان بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا، ضلع میانوالی کو راولپنڈی بینچ، ضلع لودھراں کو بہاولپور بینچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کو راولپنڈی بینچ کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

9 جنوری سے ان اضلاع اور تحصیل کے مقدمات متعلقہ بینچوں پر سنے جائیں گے۔

اقدام کے تحت ضلع بھکر، میانوالی، لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے لاہور ہائی کورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر زیرالتوا مقدمات متعلقہ بینچز پر ٹرانسفر کردیئے جائیں گے۔

اس سے قبل بھکر، میانوالی، لودھراں اور سرائے عالمگیر کے سائلین کو اپنے مقدمات کے لیے لاہور آنا پڑتا تھا، اقدام سے عوامی سہولت کے ساتھ سائلین کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024