• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

شائع January 3, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے ایک ہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو بار بجلی مہنگی کی ہے جہاں اس سے قبل پہلے وفاق اور اب کے۔الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کی گئی۔

اس سے قبل جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 25 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024