• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری، مزید 128 فلسطینی شہید

شائع January 4, 2024
فائل فوٹو: الجزیرہ
فائل فوٹو: الجزیرہ

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام کوئی نہ روک سکا، سفاک فوج نے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے خان یونس پر تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق 29 سالہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمون قصبے پر فوجی چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپوں کے دوران نوجوان لڑکے کی پیٹھ میں اس وقت گولی ماری جب مقامی فلسطینی نوجوانوں نے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس کےعلاوہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی حملوں میں 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران جاری جھڑپوں اور بمباری کے باعث تقریباً 120 فلسطینی اسرائیلی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024