کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت منگل تک ملتوی

شائع January 6, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ریٹرننگ افسرکے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لے لی ہے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے جیل سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، سابق وزیر کی اہلیہ حبا فواد نے 22 دسمبر کو فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو بعد ازاں مسترد کردیے گئے تھے جسے سابق وزیر نے چیلنج کردیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 4 جنوری فوادچوہدری کی ‏جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ فوادچوہدری کو سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ فواد چوہدری کو الیکشن سے باہر رکھنے کے لیے بے بنیاد اعتراض عائد کیے جارہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024