• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں آج بھی پریکٹس سیشن

شائع January 10, 2024
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی—فوٹو:سوشل میڈیا
پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی—فوٹو:سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج بھی آکلینڈ میں پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے آج بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔

گزشتہ روز بھی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی تھیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال، شاہین آفریدی اور وسیم جونئیر آسٹریلیاسے نیوزی لینڈ پہنچے ہیں، اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی پاکستان سے روانگی کے بعد نیوزی کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاک-نیوزی لینڈ مکمل شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

پاکستان اسکواڈ:

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024