• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

ایران کو حوثیوں کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ روکنا ہو گا، انٹونی بلنکن

شائع January 11, 2024
امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن— فائل فوٹو: اے ایف پی
امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم نے ایران واضح کردیا ہے کہ انہیں حوثیوں کو فراہم کی جانے والی امداد کا سلسلہ روکنا ہو گا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بلنکن نے ایران پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملہ کرنے والے حوثیوں کی معاونت کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان حملوں کے لیے حوثیوں کی ٹیکنالوجی، آلات، معلومات سمیت دیگر ذرائع سے معاونت کررہا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ ہم نے ایران اور حوثیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر بحیرہ احمر میں امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں اس کے ننتائج بھگتنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متعدد مرتبہ ایران سے کہا ہے کہ وہ جو حوثیوں کو معاونت کا سلسلہ بند کریں کیونکہ اس تنازع کا مزد پنپنا ان کے حق میں نہیں۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ جہازوں پر حملوں کی وجہ سے انہیں طویل راستے لینا پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے جبکہ حوثیوں نے 25 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے دنیا بھر میں متعدد ممالک کے مفادات کو خطرہ لاحق ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ اس کا جواب دینے کے لیے عالمی برادری کو یکجا ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024