• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی

شائع January 12, 2024
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے—فوٹو:ڈان نیوز
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے—فوٹو:ڈان نیوز
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے—فوٹو:ڈان نیوز
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے—فوٹو:ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکا قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اس واقعہ سے قبل کل ہی بلوچستان کے دارالحکومت میں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔

قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس ضیا مندوخیل نے بتایا تھا کہ میر اسلم بلیدی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے، انہیں ایک گولی کندھے اور دوسری پیر میں لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر کو زخمی حالت میں تربت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

اس واقعہ سے ایک روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر رو خانزیب نے بتایا تھا کہ کلیم اللہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 کے آزاد امیدوار تھے، وہ میر انشاہ کے علاقے سے اپنے گھر تپی جا رہے تھے جس دوران ان کی گاڑی پر حملہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024