• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز، اوکاڑہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل

شائع January 15, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) آج سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے اوکاڑہ میں سیاسی پاور شو کرے گی، پارٹی کی مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز دوپہر 2 بجے فٹبال اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اوکاڑہ کے فٹبال اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرکے اسٹیج تیار کرلیا گیا، جلسہ گاہ اور اسکے اطراف پارٹی بینرز اور جھنڈوں سے سجادیاگیا ہے، رات گئے جلسہ گاہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیاگیا۔

جلسے کے لیے کنٹینر، خار دار تاریں اور ساؤنڈ سسٹم پہنچا دیا گیا، اوکاڑہ اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ شہر کو بھی فلیکسز ، بینرز اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔

پارٹی کی ضلعی قیادت نے آج کے جلسے میں 50 ہزار کارکنان اکھٹے کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ فٹبال اسٹیڈیم میں ابھی 20 ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں، مریم نواز 2 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز بھی سرگرم ہیں، مریم نواز کی اوکاڑہ آمد کی خوشی میں رات 12 بجے بھرپور آتش بازی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شدید دھند اور سرد موسم جلسہ میں شرکا کی تعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے 15 جنوری سے 30 جنوری تک انتخابی جلسوں کو حتمی شکل دے دی ہے، نوازشریف اور مریم نواز الگ الگ انتخابی مہم چلائیں گے اور مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

نوازشریف 20 جنوری کولیہ میں خطاب کرتے ہوئےانتخابی مہم کا آغاز کریں گے، 22 جنوری کو مانسہرہ، 24 جنوری کو ننکانہ صاحب جبکہ 26 جنوری کو وہاڑی میں جلسہ ہوگا، 28 جنوری کو نوازشریف کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024