• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

ذوالفقار اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

شائع January 15, 2024
عدالت نے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو
عدالت نے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے سماعت 17جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ذوالفقار اور فہمیدہ مرزا نے ذاتی نام پر قرض نہیں لیا بلکہ مرزا اینڈ کمپنی کے نام سے قرض لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کمپنی میں صرف 9 فیصد شیئرز فہمیدہ مرزا کے ہیں اور 3 فیصد حصص ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کو ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا نے الیکشن ٹربیونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں تھی۔

اس سے قبل 8 جنوری کو الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

فہمیدہ مرزا کے وکیل نے دلائل دیے تھے کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

این اے 233 بدین سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے ریٹرننگ افسرکی جانب کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مزرا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کیے تھے

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024