• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی

شائع January 20, 2024
شاہ زیب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
شاہ زیب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں شاہ زیب خان اور عبید شاہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 181 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے جبکہ کپتان سعد بیگ نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

اس کے علاوہ ریاض اللہ نے بھی 46 رنز بنائے جبکہ افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے 4 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں عبید شاہ اور ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب افغانستان کی پوری ٹیم صرف 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی، افغان بلے باز نعمان شاہ 26 رنز بنا کر سب سے نمایاں کھلاڑی رہے۔

پاکستان نے میچ میں 181 رنز سے کامیابی حاصل کی، عبید نے چار جبکہ ذیشان نے 3 وکٹیں لیں۔

شاہ زیب کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024