• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی ضیا انتقال کرگئے

شائع January 21, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق جی ایم نیشنل کرکٹ اکیڈمی علی ضیاء 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علی ضیاء کے صاحبزادے حسن ضیاء نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔

علی ضیاء گزشتہ 10 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

انہوں نے 165 فرسٹ کلاس میچوں میں 8 ہزار 579 رنز بنائے اور 241 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے منیجر کے طور پر پی سی بی کی خدمات انجام دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق سینئر جنرل مینجر بھی رہ چکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے علی ضیاء کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان انڈر 17 اور انڈر 19 میں میرے پہلے مینیجر تھے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد، عمر گل نے بھی علی ضیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024