• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

آئی ایم ایف کی پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیشگوئی

شائع January 26, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیشگوئی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے بتایا کہ رواں مالی سال 2024 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 9 ہزار 415 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لے گا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق نئے سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں1590 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کا تخمینہ 11ہزار 5 ارب روپے ہے، نئے مالی سال براہ راست ٹیکسوں میں587 ارب روپے اضافےکا امکان ہے، اسی طرح ٹیکس وصولی میں 689 ارب روپے اضافےکا تخمینے لگایا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نئے مالی سال براہ راست ٹیکسوں کی وصولی 4 ہزار 803 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 114 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024