• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

شائع January 28, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 183 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تاہم اننگز کے 13ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آگئے جب ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ ان کی گرما گرم بحث ہوگئی۔

امپائر اور ڈھاکہ کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی لیکن وہ وکٹ کیپر سے ناراض رہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ میں آپ سے نہیں، میں خود سے بات کررہا ہوں’۔

بابر اعظم کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں یہ دوسری نصف سنچری تھی۔

بی پی ایل 2024 میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کی مکمل فہرست

چٹاگرام چیلنجرز

محمد حارث، محمد حسنین

کومیلا وکٹورینز

محمد رضوان، افتخار احمد، زمان خان، خوشدل شاہ، نسیم شاہ

ڈورڈینٹو ڈھاکہ

صائم ایوب، عثمان قادر

فارچیون باریشال

فخر زمان، محمد عامر، عباس آفریدی، شعیب ملک

کھلنا ٹائیگرز

فہیم اشرف

رنگپور رائیڈرز

بابر اعظم، احسان اللہ

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک سال میں صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کے اصول کی وجہ سے بہت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی نہیں ملے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024