• KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am

خواتین خوبصورت لڑکیوں کی تعریفیں نہیں کرتیں، مرد کرتے ہیں، طوبیٰ انور

شائع January 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ خواتین خوبصورت عورتوں یا لڑکیوں کی کم تعریفیں کرتی ہیں جب کہ مرد اچھے انداز میں تعریفیں کرتے ہیں اور ان کی تعریف کا انداز بھی بلکل مختلف ہوتا ہے۔

طوبیٰ انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ انہیں ان کی آواز اور آنکھوں کی وجہ سے بھی پہنچان لیتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ گھر سے ماسک یا نقاب پہن کر نکلتی ہیں تو لوگ انہیں ان کی آنکھوں اور آواز سے بھی پہچان لیتے ہیں۔

طوبیٰ انور نے بتایا کہ ایک شخص نے انہیں کہا کہ وہ کوئی بھی شخص اداکارہ کی آنکھوں میں آنکھیں ملا کر ان سے جھوٹ نہیں بول سکتا، کیوں کہ ان کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کے اندر کی باتیں بھی جان لیں گی اور وہ روح میں اتر جائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتیں اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئیے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔

خواتین کی جانب سے عورتوں کی تعریف نہ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن بہت کم خواتین دوسری عورتوں کی تعریفیں کرتی ہیں۔

طوبیٰ انور نے یہ بھی کہا کہ لیکن جب کوئی خاتون کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہے تو وہ تعریف کسی اور طرح کی ہوتی ہے جب کہ مرد کی تعریف کی تشریح اور انداز مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان خواتین میں سے نہیں ہیں جو خوبصورت عورتوں کی تعریفیں کرنے سے گریز کرتی ہیں بلکہ وہ کھل کر خوبصورتی کی تعریف کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024