• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع

شائع February 1, 2024
—فائل فوٹو: بشکریہ اے پی پی
—فائل فوٹو: بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس میں سابق وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کی سماعت ملتوی 14 فروری تک ملتوی اور فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔

20 دسمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا تھا۔

30 دسمبر کو عدالت نے پنڈ دادن خان، جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر، زمین کی خریداری میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

اس کے بعد 5 جنوری کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 4 روزہ اور 9 جنوری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

بعد ازاں، 12 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024