• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ

شائع February 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر پنجاب کے بعد اب سندھ کے بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کےسلسلے میں 5 فروری سے 9 فروری تک سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

5 فروری کو یومِ کشمیر کے سلسلے میں سندھ میں تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، جبکہ 6 فروری کے بعد سندھ کے بیشتر سرکاری و نجی اسکول الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

پولنگ اسٹیشنز پر عملے اور سامان کی ترسیل 7 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام اسکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو شیڈول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024