• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

گیس کی قیمت میں 25 فیصد اضافے کی خبر ’غلط اور حقائق کے منافی‘ ہے، پیٹرولیم ڈویژن

شائع February 6, 2024
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حصص میں اضافے کو غلط طریقے سے قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حصص میں اضافے کو غلط طریقے سے قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں 25 فیصد اضافے کی منظوری کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’غلط اور حقائق کے منافی‘ قرار دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق پپٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سی سی آئی نے کمرشل بنیادوں پر تیسرے فریق کو قدرتی گیس کی فروخت 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کی منظوری دی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل نے تیسرے فریق کو گیس کی فروخت میں 50 فیصد حصہ دینے کی وزارت کی تجویز پر غور کیا تھا، تاہم سی سی آئی نے آخر کار مسابقتی بنیادوں پر تیسرے فریق کو گیس کی فروخت کو موجودہ 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حصص میں اضافے کو غلط طریقے سے قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لیے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024