• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

شائع February 14, 2024
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی،گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024