• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک سرفراز احمد کی کاوشوں کا ذکر کرتے جذباتی ہوگئے

شائع February 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ملک ندیم ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کاوشوں اور محنتوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ملک ندیم کے جذباتی ہونے کی وائرل ویڈیو میں انہیں ایک تقریب کے دوران سرفراز احمد کی تعریفیں کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک سرفراز احمد کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف بھی کرتے ہیں، جس دوران وہ جذباتی ہوجاتے ہیں اور ان سے ٹھیک طرح بات نہیں ہو پاتی۔

ویڈیو میں ملک ندیم احمد کے جذباتی ہونے پر سرفراز احمد کو اٹھ کر ان سے گلے ملتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ملک ندیم احمد کے جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شائقین نے کمنٹس کرتے ہوئے سرفراز احمد سمیت ٹیم مالک کی بھی تعریفیں کیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا نواں سیزن 17 فروری سے شروع ہوگا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ ایڈیشنز میں فرنچائز کی مسلسل شسکستوں کے پیش نظر نویں سیزن کے لیے سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024