• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست خارج کردی

شائع February 15, 2024
فوٹو: ایکس/محمد زبیر
فوٹو: ایکس/محمد زبیر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن میں سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوسکے جبکہ ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔

اس کےعلاوہ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو این اے 15 مانسہرہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی، آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرتے ہوئے مخالف امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024