• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کراچی: بھٹائی آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، یو سی چیئرمین جاں بحق، 6 افراد زخمی

شائع February 20, 2024
فائرنگ کے نتیجے میں 7  افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا—فائل فوٹو
فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں بچوں کے معاملے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں یو سی چیئرمین جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں واقع گلستان جوہر بلاک 9 کے علاقے بھٹائی آباد میں پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یوسی 9 کاچیئرمین صابر مگسی انتقال کرگئے۔

علاقہ کونسلر شوکت نذیر کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کی وجہ سے پیش آیا، واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024