• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

’تاحیات نااہلی ختم‘ سمیع اللّٰہ بلوچ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

شائع February 20, 2024
—فوٹو:سپریم کورٹ آف پاکستان ویب سائٹ
—فوٹو:سپریم کورٹ آف پاکستان ویب سائٹ

سپریم کورٹ نے سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا 53 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سمیع اللّٰہ بلوچ کیس میں تاحیات نااہلی کا ڈکلیئریشن دے کر آئین بدلنے کی کوشش کی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا تصور بنیادی حقوق کی شقوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تاحیات نااہلی انتخابات لڑنے اور عوام کے ووٹ دینے کے حق سے متصادم ہے، ضیاء الحق نے مارشل لا لگا کر آرٹیکل 62 میں تاحیات نااہلی کی شق شامل کرائی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے تحریرکردہ تفصیلی فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ اور جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024