• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کو شکست دے کر پشاور زلمی کی ایونٹ میں پہلی فتح

شائع February 23, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: پی ایس ایل
— فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملتان سلطانز کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کو اننگز کی ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب نوجوان صائم ایوب صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کپتان بابر کا ساتھ دینے حسیب اللہ خان آئے جنہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ اسکور کو 72 تک پہنچا دیا۔

زلمی کو دوسرا نقصان اس وقت پہنچا جب اسامہ میر نے 26 گیندوں پر 31 رنز بنانے والے بابر کو بولڈ کردیا جبکہ اپنے اگلے اوور میں اسامہ نے حسیب کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

اس کے بعد زلمی کے بلے بازوں نے مختصر لیکن جارحانہ اننگز کھیلیں جس کی بدولت ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

زلمی کی جانب سے روومین پاول نے 23، محمد حارث نے 19، پال والٹر نے 16، لیوک وُڈ نے 17 اورآصف علی نے 13 رنز کی اننگز کھیلیں۔ سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ولی، اسامہ اور محمد علی نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے سست روی سے اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے ہی اوور میں ان فارم کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے لیوک وُڈ کی وکٹ بن گئے۔

اس مرحلے پر یاسر شاہ خان کا ساتھ دینے ریزا ہینڈرکس آئے اور دونوں مل کر اسکور کو 52 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر یاسر 43 رنز بنانے کے بعد سلمان ارشاد کی وکٹ بن گئے۔

اس مرحلے پر بڑھتے رن ریٹ کی وجہ سے میچ سلطانز کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا محسوس ہو رہا تھا لیکن اوپننگ کے بجائے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجے گئے ڈیوڈ ملان نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور میچ کا نقشہ بدل دیا۔

ملان نے صرف 25 گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی اور ہینڈرکس کے ہمراہ 70 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

لیکن اننگز کے 15ویں اوور میں ملان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اگلے اوور میں ہینڈرکس کی 27 گیندوں پر 28 رنز کی باری بھی اختتام کو پہنچی جبکہ خوشدل شاہ بھی صرف پانچ رنز بنا سکے۔

اسامہ میر نے وکٹ پر آتے ہی لگاتار دو گیندوں پر چھکے لگائے لیکن اگلی گیند پر تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں عارف یعقوب کی وکٹ بن گئے اور اگلی ہی گیند پر ڈیوڈ ولی بھی چلتے بنے۔

عباس آفریدی نے دو چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنائے لیکن 19ویں اوور کی پہلی گیند پر وہ بھی افتخار کا ساتھ چھوڑ کر پویلین جا پہنچے۔

آخری دو اوورز میں سلطانز کو 24 رنز درکار تھے لیکن اس اوور میں لیوک وُڈ نے صرف دو رنز دیے اور عباس آفریدی کو بھی آؤٹ کیا۔

آخری اوور میں ملتان سلطانز کو فتح کے لیے 22 رنز درکار تھے لیکن نوین الحق نے ابتدائی چار گیندوں پر 16 رنز دے دیے جس سے میزبان ٹیم کی جیت کی امید پیدا ہوئی لیکن اگلی دو گیندوں پر انہوں نے افتخار کے ساتھ ساتھ شاہنواز دھانی کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو 5 رنز کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے تین جبکہ لیوک وڈ، نوین الحق اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

13 رنز کے عوض 2 وکٹیں لینے والے لیوک وُڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024