• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

شائع March 1, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین چیٹ فلٹر کے نئے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔

چیٹ فلٹر فیچر کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ ترین نمبروں کی چیٹس کو ایک الگ باکس میں رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ ایڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چیٹ فلٹر پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور نئے فیچر کو جلد ہی پہلے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی واٹس ایپ کی چیٹس میں جاکر سرچ پر کلک کریں گے تو باکس میں فیورائٹس، گروپس، کانٹیکٹس اور ان ریڈ جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔

مذکورہ آپشنز کے تحت جیسے ہی صارف فیورائٹس پر کلک کرے گا تو وہاں اسے اپنے پسندیدہ نمبرز کی چیٹ نظر آئے گی اور تمام نمبروں کے چیٹ باکس الگ الگ دکھائی دیں گے۔

تاہم فیورائٹس میں چیٹس کو شامل کرنے کے لیے صارف کو پہلے فہرست ترتیب دینی پڑے گی اور اس کے لیے صارف کو چیٹنگ کے دوران آپشن دیا جائے گا کہ وہ کسی بھی نمبر کو پسندیدہ کی لسٹ میں شامل کرے۔

اس وقت واٹس ایپ پر چیٹس میں جاکر جیسے ہی سرچ پر کلک کیا جاتا ہے تو وہاں ان ریڈ، ڈاکیومنٹس، تصاویر، ویڈیوز اور پولز کو سرچ کرنے کا آپشن آتا ہے، تاہم نئے فیچرز کے تحت صارفین کو وہاں فیورائٹس کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024