• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

بلوچستان میں 9 مارچ سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی

شائع March 7, 2024
—فائل فوٹو: پی پی آئی
—فائل فوٹو: پی پی آئی

محکمہ موسمیات نے 9 مارچ سے بلوچستان میں ایران سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے تاہم بارش کا نیا سسٹم زیادہ شدت کا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں سمیت چنیوٹ اور مالاکنڈ میں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش اور ضلع استور میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024