• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

حب: ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

شائع March 15, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

بلوچستان کی تحصیل حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد کار اور موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے بتایا کہ کار میں ایرانی پیٹرول لوڈ تھا جبکہ موٹر سائیکل پر4 عددگلین ایرانی پیٹرول کےلوڈ تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، آتشزدگی کے باعث موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024