• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ایک صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن سے ڈر رہی ہے، عظمٰی بخاری

شائع April 2, 2024
عظمی بخاری۔ فوٹو : اسکرین شاٹ
عظمی بخاری۔ فوٹو : اسکرین شاٹ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ایک صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن سے ڈر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کو آج آئین و قانون یاد آرہا ہے وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں کہ فیض آباد دھرنے کے پاداش میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سازش کی گئی، ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا اور آج وہ انصاف کا بول بالا کرنے کا پرچم اٹھائے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہورہا ہے اس کے نتائج سامنے آنے چاہیے، یہ آئین مذاق نہیں کہ اسمبلی تحلیل کردیں، سینیٹ الیکشن نا کروائیں، حلف نا لیں، خیبر پختونخوا والوں کو سب سے زیادہ فکر جو ہے وہ پنجاب کی ہے۔

عظمی بخاری نے کہ مریم نواز دن رات کام کررہی ہیں عوام کی بھلائی کے لیے، مریم نواز ایئر ایمبولینس لینے جارہی ہیں، جو ان کی حکومت پانچ سال میں نا کرسکی وہ مریم مواز کرنے جارہی ہیں، وہ ایئر ایمبولینس لائیں گی پنجاب کے اندر۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت افطار کے بعد جاگتی ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا لیکن بات ان کو پنجاب کی کرنی ہے، مریم نواز کو ان تمام باتوں سے فرق نہیں پڑتا مگر خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کا گریبان پکڑ کر پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024