• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

شائع April 2, 2024
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی کی عام انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار اباسین اچکزئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ 29 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اسپیکرکیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، زمرک خان اچکزئی نے نو منتخب اسپیکر سے حلف لیا۔

بعد ازاں حلف لینے کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024