• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

اسرائیلی فوج کے رفح پر حملے جاری، غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت

شائع April 16, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

صیہونی طیاروں کی بمباری سے رفح میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں ایک اور مسجد شہید کردی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹے میں مزید 63 فلسطینی شہید کردیے۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے ایک مسجد شہید ہوگئی جس سے قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے، مسجد شہید ہونے کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

اس کےعلاوہ اسرائیلی فوج کی گاڑیوں نے مبینہ طور پر ایک اسکول کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں سینکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت اور سول ڈیفنس فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں دو اجتماعی قبریں دریافت کرلیں۔

حکام کے مطابق غزہ الشفا ہسپتال سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، رپورٹس کے مطابق لاشوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں حال ہی میں قتل کیا گیا تھا، جن لوگوں کو دفن کیا گیا تھا ان میں سے کچھ ہسپتال میں مریض تھے اور ان کے جسموں پر طبی پٹیاں اور کیتھیٹر لگے ہوئے تھے۔

اس کےعلاوہ حکام نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ میں بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی جس میں 20 لاشیں دفنائی گئی تھیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 797 ہو گئی ہے۔

اکتوبر سے اب تک مزید 76 ہزار 465 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ہلاکتوں کے اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، غزہ کی پٹی میں مسلسل اسرائیلی حملوں سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں ہزاروں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024