مداحوں کی ٹرولنگ کے بعد نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پرائیویٹ کرلیا
ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے مبینہ طور پر کرکٹر بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے شدید ٹرولنگ کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کرلیا۔
نازش جہانگیر نے 22 اپریل کی سہ پہر کو انسٹاگرام پر آخری اسٹوری شیئر کرنے کے بعد اکاؤنٹ کو پرائیویٹ کیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام کو پرائیویٹ کرنے سے قبل اپنی اسٹوری میں بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے ٹرولنگ کرنے کی بات کی تھی۔
نازش جہانگیر نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ بابر اعظم کے مداح ان کی بات سے خفا ہوکر انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق بابر اعظم ان سمیت سب کے بھائی ہیں اور ان کے لیے تمام کرکٹرز بھائیوں جیسے ہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ ان کا کرکٹرز نے کوئی لینا، دینا نہیں ہے لیکن کرکٹرز کے مداح ان کے پیچھے پڑ گئے ہیں، انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مذکورہ اسٹوری کے بعد نازش جہانگیر نے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ بنایا اور ان کی جانب سے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ بنانے پر ان کے مداح پریشان بھی دکھائی دیے۔
اس سے قبل نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تھے، جس دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ اگر بابر اعظم انہیں شادی کی پیش کش کریں تو ان کا کیا جواب ہوگا؟
مداح کے سوال پر نازش جہانگیر نے مختصر جواب دیا تھا کہ وہ بابر اعظم کو معذرت ہی کریں گی۔
نازش جہانگیر کی جانب سے بابر اعظم کو پیش کش کے بعد معذرت کی بات کرنے پر مبینہ طور پر کرکٹر کے مداح ناراض ہوئے اور اداکارہ کو انسٹاگرام پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا، جس پر اداکارہ نے انسٹاگرام کو پرائیویٹ کردیا۔