• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

پیپلز پارٹی نے فیصل کریم کنڈی، سلیم حیدر کو گورنرز نامزد کردیا ہے، راجا پرویز اشرف

راجا پرویز اشرف نے کہا ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
راجا پرویز اشرف نے کہا ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر کو گورنرز نامزد کردیا ہے۔

ڈان نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر کو گورنرز نامزد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر دونوں پارٹی کے ورکرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکرز کو عزت دینے والی جماعت ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے مجھ جیسے ورکر کو وزیر اعظم بنایا، اب فیصل کریم کنڈی اور سلیم حیدر کو گورنرز نامزد کیا ہے، ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شبہاز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی تعیناتی پر بھی مشاورت کی گئی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کیے جانے کا امکان ہے جو اس سے قبل 2008 میں اٹک سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ 2008 میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

فیصل کریم کنڈی 2008 کی قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024