• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

شائع May 4, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔

عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

میچ کے اختتام پر شاہزیب رند نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024