• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع May 4, 2024
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان شہری طالب حسین کی درخواست پر 6 مئی کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے اپیل میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا جاتا ہے، سیاسی تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کی حیثیت متنازع ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے کرائے گئے الیکشن پر تنقید ہو رہی ہے۔

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت حاضر سروس ججوں کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن تقرر کرنے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024