• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

اذلان شاہ کپ: نیوزی لینڈ سے میچ ڈرا، پاکستان لیگ میچز میں ناقابل شکست

شائع May 10, 2024
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول اسکور کیا — فوٹو: ایف آئی ایچ
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول اسکور کیا — فوٹو: ایف آئی ایچ

30ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا، یوں قومی ہاکی ٹیم لیگ میچوں میں ناقابل شکست رہی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا گیا پاکستان کا پانچواں لیگ میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے گول اسکور کیا جبکہ مخالف ٹیم کے لیوک ہولمز نے گول اسکور کیا۔

اس میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ جاپان کے 10 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور کل شام کو ساڑھے 5 بجے قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024