• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

چین: کتوں پر پانڈا جیسا رنگ کرنے پر چڑیا گھر انتظامیہ کو تنقید کا سامنا

شائع May 13, 2024
فوٹو: اسکائی نیوز
فوٹو: اسکائی نیوز

چین کے ایک چڑیا گھر میں کتوں کو پانڈا جیسا رنگ کردیا گیا جس پر انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم مئی کو چین کے صوبے جیانگسو میں قائم تائی زو چڑیا گھر انتظامیہ نے چاؤ چاؤ نسل کے 2 کتوں کو پانڈا جیسا رنگ کرکے عوام کی توجہ حاصل کی۔

تاہم ایسے عمل پر عوام کی جانب سے انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

ایک ترجمان نے چینی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ چڑیا گھر کے پاس اصلی پانڈوں کی کمی تھی، اس کے متبادل کے طور پر ایسا عمل کیا۔

انتظامیہ کی جانب سے کتوں کو پانڈا جیسا رنگ کرنے پر کچھ لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر لیں جبکہ کئی لوگوں نے اس عمل پر انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

’کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا‘

چینی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ عوام نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ نے کتوں کے ساتھ ظلم کیا ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ ’یہ کوئی ہنسنے والی بات نہیں ہے کیونکہ کتے کی قدرتی طور پر جلد نازک ہوتی ہے اور انہیں جِلد کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔‘

تاہم این بی سی نیوز کے مطابق چڑیا گھر کے عہدیدار نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک تفریح کے طور پر کیا گیا ہے اور جانوروں پر کیا جانے والا رنگ قدرتی اجزا سے تیار کیا گیا ہے جو دونوں کتوں کی صحت کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بن سکتا۔‘

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024