• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، شہباز شریف

شائع May 16, 2024
شہباز شریف
شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔

اسلام آباد میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام ہاکی کے میدان میں آپ نے بلند کیا، آج میں مہمان خصوصی نہیں ہاکی ٹیم کے لوگ ہیں، ہمارے نوجوان نے جو کامیابی سے جھنڈے گاڑے اس پر میں سب کو مبارکبا پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پوری قوم گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل میں ہارے نہیں جیتے ہیں، عوام منتظر تھی کہ کب وہ آپ کو دیکھ کر صلاح الدین کو یاد کریں گے تو وہ دن دوبارہ آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، ہار جیت ہوتی ہے لیکن جیسے اپنا مقابلہ کیا وہ ااپ کی ہار نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں جیت کی نوید ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہاکی کے لیے، جب میں وزیر اعلی تھا تو لاہور میں ایک جدید اسٹیڈیم بنایا تھا، میرا پچھلے 16 ماہ میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا وہ ہم نے کردیا تو اس دور میں میں نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری محکموں میں مایا نازکھلاڑیوں کو بھرتی کرنے کا میں نے اعلان کیا تھا تاکہ ان کے پاس وسائل اور وقت ہو۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024