• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

ژوب میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

شائع May 23, 2024
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4  افراد جاں بحق اور  5 زخمی ہوگئے—فائل فوٹو: ایکس
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے—فائل فوٹو: ایکس

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ ضلع ژوب میں اس وقت پیش آیا جب خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیو کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024