• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

وزیر اعظم نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

شائع May 27, 2024
شہباز شریف شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر اہم فیصلہ کریں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہباز شریف شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر اہم فیصلہ کریں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم نے کل لوڈ شیڈنگ پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام متعلقہ وزرا، بیوروکریسی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر اہم فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اجلاس کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مؤقف پر بھی وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے ساتھ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024