• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 4:08pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:12pm

صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں ’کے الیکٹرک‘ سب سے بہتر رہی، نیپرا رپورٹ

شائع May 29, 2024
صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر رہا — فائل فوٹو
صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر رہا — فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی صنعت میں ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ پر رپورٹ جاری کردی جس میں ’کے الیکٹرک‘ کو سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا کی رپورٹ میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے شعبے میں فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ سکھر اور حیدر آباد تمام ڈسکوز میں کم ترین سطح پر رہے۔

بجلی کی ٹرانسمیشن میں ’کے الیکٹرک‘ 95 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ این ٹی ڈی سی 53 اسکور حاصل کرسکی۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024