• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

ایرانی سرحد سے فورسز کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق

شائع May 30, 2024
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

بلوچستان کے ضلع واشوک میں ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ منگل کے شب پاکستان ایران سرحد کے ایک مقام ’جودر- بچرائی‘ پر پیش آیا۔

ماشکیل انتظامیہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی جانب پاکستانی سرحد کے اندر فائرنگ کی گئی، ایرانی فورسز نے جس وقت فائرنگ کی اس وقت متاثرین پاکستانی سرحد کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔

ماشکیل رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکتر اشرف نے کہا کہ 4 لاشیں اور 2 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، سرحد پر تعینات ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے پاکستانی ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شہری کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی، جس نے دعویٰ کیا کہ وہ تیل کی کھیپ کا انتظار کررہے تھے جب ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 ایرانی بھی شامل ہیں جنہیں ایرانی فورسز اپنے ساتھ لے گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024