• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

چیئرمین پی سی بی کی قوم سے ایک ماہ تک ٹیم کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کی اپیل

شائع May 30, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قوم سے اپیل کہ ہے کہ وہ قومی ٹیم کو ایک ماہ تک تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم پر تنقید نہ کریں بلکہ اپنی ٹیم کا ساتھ دیں۔

محسن نقوی نے عوام سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ قومی ٹیم چار ہفتے بعد فائنل میں ہوگی، آنے والا مہینہ بہت اہم ہے، اس میں اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ یہ ورلڈکپ جیت جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے شہر لندن میں موجود ہے جہاں وہ آج میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی20 پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کھیلے گی، سیریز کے 2 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے تھے اور ایک میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان ہاؤس برطانیہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے جب کہ میئر لندن صادق خان اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024