• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

شائع May 30, 2024 اپ ڈیٹ May 31, 2024
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی پر بلوچستان کے علاقے نوتال کے قریب فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر نوتال کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈان ڈاٹ کو بتایا کہ کچھی کے علاقے سے راہزنوں کی جانب سے نوتال کے مقام پر قومی شاہراہ سے گزرے والی گاڑیوں کو روک کے ساتھ لوٹ مار کی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی راہزنوں کی جانب سے ایک مسافر وین کو لوٹنے کی کوشش کی گئی تاہم لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر راہزنوں کی کوشش ناکام بنا دی اور 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ملزمان فرار ہو گئے لیکن لیویز حکام نے ملزمان کا تعاقب کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی رکن قومی رکن نوابزادہ خالد خان مگسی کا قافلہ گزر رہا تھا تاہم ملزمان نے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے کو لیویز فورس کا قافلہ سمجھ کر اس فائرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں رکن قومی اسمبلی محفوظ رہے لیکن خالد مگسی کے محافظوں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملزمان کا تعاقب جاری ہے اور لیویز کی مزید نفری طلب کی گئی ہے۔

نوابزادہ خالد مگسی باپ پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024