• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • ISB: Maghrib 5:52pm Isha 7:15pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • ISB: Maghrib 5:52pm Isha 7:15pm

اسلام آباد: پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

شائع May 31, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 39 شرائط کے ساتھ اسلام آباد میں 8 جون کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا، جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کہ ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور نا ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی۔

دوران سماعت ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

وکیل شعیب شاہین کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 1 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 ستمبر 2024