• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکا میں مظاہرہ، پولیس کا فلسطینی حامیوں پر تشدد

شائع June 1, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ امریکی شہر نیو یارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس چڑھ دوڑی اور اس دوران خواتین کو گھونسوں بھی مارے کا آزادانہ استعمال کیا جب کہ دیگر ممالک میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک کے بروکلن میوزیم میں پولیس صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج میں رکاوٹ بن گئی، پولیس نے فلسطین کے حامی شہریوں کو گھونسے مارے، خواتین کو زبردستی ہتھکڑیاں لگادیں۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اسرائیل اور اسکاٹ لینڈ کے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ادھر فرانس میں بھی فلسطینی پرچم تھامے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آسٹریا میں وزیرخارجہ کی تقریر کے دوران شہریوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور دنیا کی توجہ اسرائیلی جارحیت کی جانب مبذول کرائی۔

7 اکتوبر کو سرحد پار سے حماس کی جانب سے کیے گئے حملے میں 1160 افراد کی ہلاکت اور 250 سے زائد افراد کو یرغمال بنائے جانے کے بعد صہیونی ریاست نے غزہ پر بلااشتعال بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا اور 7ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس وحشیانہ بمباری میں اب تک 36ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024