• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

سعودی پولیس نے منشیات کے مقدمے میں 2 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا

شائع June 2, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس افسران نے 2 پاکستانی باشندوں کو میتھیمفیٹامین یا عام طور پر شبو کے نام سے مشہور منشیات کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں مجاز اتھارٹی کے پاس منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے کہا کہ شہری اور رہائشی منشیات کی اسمگلنگ یا منشیات کے فروغ سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے بارے میں دستیاب تمام معلومات کی اطلاع مکہ المکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں نمبر 911 پر کال کرکے اور مملکت کے باقی علاقوں میں 999 پر کال کر کے پولیس کو دے سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024