• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

’وائرس فری‘ 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

شائع June 5, 2024
— فائل فوٹو: سی بی سی نیوز
— فائل فوٹو: سی بی سی نیوز

ڈیرہ اسمٰعیل خان اور بہاولپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ اضلاع کی تعداد 42 ہوگئی ہے، یہ دونوں شہر گزشتہ کئی سالوں سے وائرس فری تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مزید 15 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، جس کے بعد رواں برس مثبت نمونوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق 15 نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن اضلاع میں نمونے مثبت پائے گئے، ان میں ڈیرہ اسمٰعیل خان، بہاولپور، میرپور خاص، کراچی جنوبی، کراچی شرقی، کراچی کورنگی، لکی مروت، پشاور، اوستہ محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں۔

عہدیداروں نے پچھلے دو سیزن (23-2022 اور 24-2023) کے دوران پارٹنر کی زیرقیادت پروگرام کی خراب کارکردگی کو مورد الزام ٹھہرایا، جس کے نتیجے میں وائرس کا پھیلاؤ ہوا۔

انسداد پولیو پروگرام پاکستان کے مطابق رواں سال ملک میں مثبت آنے والے وائرس کی طرح نمونوں میں وائرس درآمد شدہ وائی بی 3 اے جینیاتی کلسٹر جڑا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024