• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

وزیر داخلہ سندھ کی اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز ڈیجٹلائزڈ کرنے کی ہدایت

شائع June 5, 2024
انہوں نے کہا کہ لائسنسز ڈیجٹلائزڈ کرنے کا مقصد مرکزی نظام کو ترتیب دینا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے کہا کہ لائسنسز ڈیجٹلائزڈ کرنے کا مقصد مرکزی نظام کو ترتیب دینا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز کو ڈیجٹلائزڈ کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈے آئی جی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز کو ڈیجٹلائزڈ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ لائسنسز ڈیجٹلائزڈ کرنے کا مقصد مرکزی نظام کو ترتیب دینا ہے۔

ضیاالحسن لنجار نے مدارس کے ڈیٹا کلیکشن اور جیوٹیگنگ کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گلشن اقبال میں قتل نوجوان کے کیس کی نگرانی سی ٹی ڈی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024